وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں آج اور کل بارش ہوگی، بعض علاقوں میں آندھی اور جھکڑ چلنے کا بھی امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمۂ موسمیات نے اسلام آباد، پنجاب، کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ سندھ کے بالائی علاقوں میں بھی بارش متوقع ہے۔
کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز بارش، موسم خوشگوار ہوگیا
محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ لاڑکانہ، جیکب آباد اور سکھر میں آندھی چلنے کے ساتھ ساتھ گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل ملک کے مختلف شہروں میں بادل جم کر برسے، جبکہ کراچی کے مختلف علاقوں میں بھی بارش ہوئی، جس کے باعث شہرقائد کا موسم خوشگوار ہوگیا۔
شہر قائد میں سعدی ٹاؤن، ملیر، سپر ہائی وے، بحریہ ٹاؤن اور ماڈل کالونی کے علاقوں میں رواں ماہ کے آغاز میں موسلا دھار بارش ہوئی، جبکہ بادل بھی خوب گرجے، ایسے میں سڑکوں پر موجود متعدد موٹر سائیکلیں پھسلن کے باعث سلپ ہوگئیں، جس کے باعث متعدد موٹر سائیکل سوار گر کر زخمی ہوگئے۔
ماہر موسمیات کا کہنا تھا کہ بارش برسانے والے مزید بادل کراچی کی جانب آرہے ہیں، اس دوران کراچی میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری تھا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








