کراچی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سندھ کے صدر اور سابق وفاقی وزیر اعلیٰ زیدی کو کراچی سے جیکب آباد جیل منتقل کردیا گیا۔
محکمہ داخلہ سندھ نے 2 روز قبل علی زیدی کی طبیعت ناسازی کے باعث گھر کو سب جیل قرار دے کر انہیں گھر منتقل کردیا تھا، تاہم گزشتہ روز اچانک ان کے گھر کو سب جیل قرار دینے کے احکامات منسوخ کردیئے گئے۔
محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سابق وفاقی وزیر کو ایم پی او کے تحت جیکب آباد جیل میں منتقل کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔
حکومت نے قانون کی حکمرانی کو مذاق بنا کر رکھ دیا ہے۔عمران خان
خیال رہے کہ صرف علی زیدی کو ہی گھر پر نظربند کرنے کی سہولت فراہم کی گئی تھی جس پر حکومت سندھ کو تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
دوسری جانب پی ٹی آئی سندھ کے رہنما اور سندھ اسمبلی کے سابق اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی کو کراچی سینٹرل جیل سے سکھر جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔
محکمہ داخلہ سندھ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ فردوس شمیم نقوی کو سکھر جیل منتقل کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








