عمران خان بے گناہوں پر ظلم کرتے رہے، اللہ سے معافی مانگیں۔ مریم نواز

تازہ ترین

تازہ ترین

مریم نواز کو تندور کا انتخابی نشان الاٹ کردیا گیا
مریم نواز کو تندور کا انتخابی نشان الاٹ کردیا گیا

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان بے گناہوں پر ظلم کرتے رہے ہیں، اللہ سے معافی مانگیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ شب اپنے پیغام میں مریم نواز نے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اللّہ سے توبہ کرو ان مظالم کی جو تم بیگناہوں پر کرتے رہے ہو۔

یہ بھی پڑھیں:

وزیر اعظم بلوچستان کا دورہ آج کریں گے

ٹوئٹر پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف اور ہر اس شخص سے معافی مانگو جس پر تم نے جھوٹے الزام لگائے اور انھیں تکلیف پہنچائی۔ یہ گرہیں جو تمھیں دانتوں سے کھولنی پڑ رہی ہیں تم نے خود لگائیں تھیں۔

پیغام میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے عمران خان دور کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کبھی تم  تکبر اور رعونت کا پہاڑ ہوا کرتے تھے، آج عبرت کا نشان بنے بیٹھے ہو۔

خیال رہے کہ اس سے قبل پولیس نے لاہور میں عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک کو گھیر لیا تھا۔ عمران خان نے گزشتہ روز اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ ہوسکتا ہے کہ گرفتاری سے قبل یہ میرا آخری پیغام ہو۔ 

Related Posts