اسلام آباد: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پیپلز پارٹی کا سی ای سی اجلاس کل طلب کیا ہے جس میں پی پی پی کی مرکزی قیادت شریک ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پیپلز پارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کل کریں گے جس کے دوران ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔
سیاسی دہشت گرد نے جیل کے خوف سے ملک جلا دیا۔ بلاول بھٹو
پیپلز پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی کے سی ای سی اجلاس میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پی پی پی کے حالیہ اور مستقبل کے لائحۂ عمل پر گفتگو کریں گے۔ اجلاس کے دوران قومی سلامتی کمیٹی اجلاس پر بھی بات چیت ہوگی۔
خیال رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کے تناظر میں ملک بھر میں سیاسی صورتحال کشیدہ ہے۔ باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس 19 مئی کو بلاول ہاؤس کراچی میں ہوگا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








