سندھ حکومت کی پبلک ٹرانسپورٹرز کو کرایوں میں کمی کرنیکی ہدایت

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی: سندھ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد پبلک ٹرانسپورٹرز کو کرایوں میں کمی کرنے کی ہدایت کردی۔

سندھ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کے بعد ٹرانسپورٹرز کو کرایوں میں کمی کرنے کی ہدایت کی ہے۔

صوبائی حکومت کا کہنا ہے کہ جو پبلک ٹرانسپورٹرز کرایوں میں کمی نہیں کرینگے اُن کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ اس حوالے سے محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے بس مالکان کو خط بھی ارسال کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان میں کرپٹو کرنسی کو کبھی بھی قانونی درجہ نہیں دیا جائیگا، عائشہ غوث پاشا

قبل ازیں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بھی صوبائی حکومتوں سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام تک پہنچانے کیلئے کہا تھا۔

واضح رہے کہ 3 روز قبل وفاقی حکومت نے فی لیٹر پیٹرول کی قیمت میں 12 اور فی لیٹر ڈیزل کی قیمت میں 30 روپے کمی کا اعلان کیا تھا۔

Related Posts