اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت پر دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والی دوسری پاکستانی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی کو ستارہ امتیاز دینے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
وزیراعظم ہاؤس کے میڈیا ونگ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا کہ نائلہ کیانی کو ستارہ امتیاز دینے کا باضابطہ نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے، اس حوالے سے وزیراعظم آفس نے سیکرٹری کابینہ کو ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کی بھی ہدایات جاری کردی ہیں۔
وزیراعظم شہبازشریف نے قوم کا سر فخر سے بلند کرنے پر نائلہ کیانی کے لئے ستارہ امتیاز کے اعزاز کا اعلان کیا تھا۔
پاکستان کیلئے اعزاز،عالمی جریدے نے ڈاکٹر عطاء الرحمن پر خصوصی ایڈیشن شائع کردیا
نائلہ کیانی نے حال ہی میں سطح سمندر سے 8091 میٹر بلند دنیا کے 10ویں بلند ترین پہاڑ اناپورنا کو بھی سر کرنے کا کارنامہ سر انجام دیا تھا۔
واضح رہے کہ ثمینہ بیگ پہلی خاتون پاکستانی تھیں جنہوں نے 2013 میں ماؤنٹ ایورسٹ سر کی تھی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








