وزیر اعظم ایرانی صدر سے ملاقات کیلئے بلوچستان کا دورہ آج کریں گے

تازہ ترین

تازہ ترین

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف آج ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سے ملاقات کیلئے بلوچستان کا دورہ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف آج بلوچستان کا دورہ کریں گے جس کے دوران پاک ایران سرحد پر ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سے ملاقات ہوگی۔ بعد ازاں مشترکہ طور پر منصوبے کا افتتاح کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار

وزیر اعظم اور ایرانی صدر 100 میگا واٹ گبد بولان بجلی کی ٹرانسمیشن لائن کا افتتاح کریں گے۔ اس موقعے پر دونوں سربراہانِ مملکت پاک ایران تعلقات پر گفتگو بھی کریں گے۔

وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ بارڈر مارکیٹ کے قیام سے سرحد کے اطراف میں رہنے والوں کیلئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ حکومت مزید 5 بارڈر مارکیٹس پر بھی کام کر رہی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ دیگر بارڈر مارکیٹس کو بھی جلد تجارت کیلئے کھول دیا جائے گا۔ گبد بولان ٹرانسمیشن لائن وزیر اعظم شہباز شریف کی دلچسپی کی بدولت ریکارڈ مدت میں  تعمیر ہوئی۔

ٹرانسمیشن لائن کی تکمیل سے ایران سے حاصل ہونے والی کم لاگت بجلی کی مجموعی مقدار 204 میگا واٹ ہوجائے گی۔ حکام کا کہنا ہے کہ منصوبے سے پاکستان میں توانائی کے بحران پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔ 

 

Related Posts