پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سینئر رہنما شیریں مزاری کو ایک مرتبہ پھر گرفتار کرلیا گیا۔ 

شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری کا کہنا تھا کہ پولیس نے والدہ کو دوبارہ گرفتار کرلیا۔ وہ انہیں ایک بار پھر لے گئے ہیں۔

پنجاب پولیس شیریں مزاری کی رہائش گاہ کے باہر پہنچی، اسلام آباد پولیس بھی پنجاب پولیس کے ہمراہ موجود تھی۔ 

یہ بھی پڑھیں:

عمران خان کو کسی بھی وقت گرفتار کر سکتے ہیں، وزیر داخلہ

ایمان مزاری کے مطابق میرے گھر کے باہر پنجاب پولیس عدالتی احکامات کے باوجود ہے۔

اس سے قبل پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے کہا کہ رہائی کے عدالتی احکامات کے باوجود پنجاب پولیس شیریں مزاری کو گرفتار کرنے پہنچی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ سابق وزیر انسانی حقوق اور پی ایچ ڈی ڈاکٹر کے بنیادی انسانی حقوق چھینے جا رہے ہیں۔

Related Posts