عمران خان کو کسی بھی وقت گرفتار کر سکتے ہیں، وزیر داخلہ

تازہ ترین

تازہ ترین

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ آج رات 12 بجے کے بعد پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو گرفتار کیا جا سکتا ہے۔

نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عمران خان بلف کرنے کا عادی مجرم ہے، یہ کبھی قتل کی سازش کا کہتے ہیں، عدالتی ریلیف کےہوتے ہوئے عمران خان کو گرفتار نہیں کیا جانا چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں:

خاتون کے ہاتھ جوڑنے پر ڈاکوؤں نے چھینا ہوا پرس واپس کر دیا، دیکھئے ویڈیو

عمران خان کی گرفتاری پر انہوں نے کہا کہ عمران خان کو دیا گیا یہ عدالتی ریلیف زیادہ دیر تک نہیں رہ سکتا، 17 تاریخ کو عدالت کو اس تاریخی ریلیف کو ختم کرنا ہوگا، لہٰذا عمران خان کی گرفتاری تو ہونی ہی ہے۔

Related Posts