کراچی میں خاتون کے منت سماجت کرنے پر ڈاکوؤں نے چھینا ہوا پرس واپس کردیا اور فرار ہوگئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
یہ واردات کراچی کے علاقے لانڈھی میں ہوئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ موٹر سائیکل سوار اسٹریٹ کرمنلز خاتون کے ساتھ لوٹ مار کررہے ہیں، اس دوران خاتون کی منت سماجت کرتی اور ہاتھ جوڑتی ہے تو ان لٹیروں کو رحم آجاتا ہے اور وہ چھینا ہوا پرس واپس کرکے فرار ہوجاتے ہیں۔
فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک موٹر سائیکل پر سوار 2 ملزمان آئے اور پیدل چلنے والی خاتون اور بچے کے سامنے موٹر سائیکل روکی اور خاتون سے پرس چھیننے کی کوشش کی، جس پر خاتون نے مزاحمت کی کوشش کی۔
اس دوران ایک لڑکا بیگ چھیننے کی کوشش میں خاتون کو تشدد کا نشانہ بناتا ہے، خاتون اپنا پرس اسٹریٹ کرمنل سے دُور پھینک دیتی ہے لیکن ڈاکو بھاگ کر پرس اٹھالیتا ہے۔
اس دوران موٹر سائیکل پر سوار ڈاکوؤں کے 2 مزید ساتھی بھی واردات کے مقام پر پہنچتے ہیں اور عین فرار کے وقت خاتون کی جانب سے منت سماجت اور ڈاکوؤں کے سامنے ہاتھ جوڑنے پر رحم کھا کر ڈاکوخاتون کو پرس واپس کرکے چلے جاتے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








