میکسیکو میں کار ریس کے دوران فائرنگ، 10افراد ہلاک ہوگئے

تازہ ترین

تازہ ترین

میکسیکو میں کار ریس کے دوران فائرنگ، 10افراد ہلاک ہوگئے
میکسیکو میں کار ریس کے دوران فائرنگ، 10افراد ہلاک ہوگئے

میکسیکو سٹی: کار ریس کے دوران امریکی ریاست میکسیکو میں فائرنگ کے نتیجے میں 10افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فائرنگ کا واقعہ باجا کیلیفورنیا میں پیش آیا۔ جہاں کار ریس کے دوران گھاٹ لگائے افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔

پولیس ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ فائرنگ سے زخمی ہونے والوں کی تعداد 9 ہے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا تاہم کچھ افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

مزید پڑھیں:افغانستان میں طالبان کے زیر استعمال امریکی فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

فائرنگ کرنے والے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ پولیس کے مطابق فوری طور پر فائرنگ کی وجہ معلوم نہ ہو سکی البتہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔

Related Posts