منشیات برآمدگی کیس، رانا ثنا اللہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 دسمبر تک توسیع

تازہ ترین

تازہ ترین

rana sana
منشیات برآمدگی کیس ،رانا ثنا اللہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 دسمبر تک توسیع

لاہور: انسداد منشیات کی خصوصی عدالت نے منشیات برآمدگی کیس میں گرفتار سابق صوبائی وزیر رانا ثنااللہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 دسمبر تک توسیع کردی۔

منشیات سمگلنگ کیس میں سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ کو جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر انسداد منشیات کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا۔رانا ثنا اللہ کی پیشی کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے، پولیس نے وکلاء کو کمرہ عدالت میں جانے سے روک دیا۔

رانا ثنا اللہ کی پیشی کے موقع پر پولیس اہلکاروں اور ن لیگی وکلا کے درمیان ہنگامہ آرائی اور دھکم پیل کے واقعات پیش آئے، رانا ثناء اللہ کے وکلاء نے پولیس کے نامناسب رویے پر عدالت میں اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا اور عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا۔

مزید پڑھیں: رانا ثناء اللہ کی درخواستِ ضمانت پر اینٹی نارکوٹکس اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری

انسداد منشیات کی عدالت نے وکلاء کے عدالتی کارروائی میں شریک نہ ہونے پررانا ثنا اللہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کرتے ہوئے کیس کی کارروائی 14 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

یاد رہے کہ یکم جولائی کو پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ کو اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے حراست میں لیا تھا،اے این ایف مطابق فیصل آباد کے قریب ایک خفیہ کارروائی کے دوران گاڑی سے بھاری مقدارمیں منشیات برآمد کی گئی تھی، گاڑی سے برآمد منشیات میں ہیروئن شامل تھی۔

Related Posts