وزیراعظم عمران خان نے مشترکہ مفادات کونسل کااجلاس 11دسمبر کو طلب کرلیا

تازہ ترین

تازہ ترین

Imran-Khan
وزیراعظم عمران خان نے مشترکہ مفادات کونسل کااجلاس 11دسمبرکوطلب کرلیا

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس 11 دسمبر کو وزیراعظم آفس میں طلب کر لیا، اجلاس میں 10نکاتی ایجنڈے پرغورکیاجائے گا ۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں 10 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا، 3 سال بعد مردم شماری کے حتمی نتائج کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی منظوری دی جائے گی، یادرہے کہ مردم شماری 2017 میں کی گئی تھی۔

ایجنڈے میں مشترکہ مفادات کونسل 2 اجلاسوں کے فیصلوں پر عمل درآمد کا جائزہ لے گی، بلوچستان اور پنجاب فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی غیر قانونی کٹوتیوں کا معاملہ زیر غور آئے گا۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ کے فیصلے سے ملکی اداروں میں تصادم چاہنے والوں کو شکست ہوئی، وزیراعظم

اجلاس کے دوران صحت، بہبود آبادی کے مختلف منصوبوں کی فنڈنگ کا معاملہ زیر غور آئے گا، ای او بی آئی ملازمین کی صوبوں کو منتقلی کا معاملہ ایجنڈے میں شامل ہے۔

اجلاس میں این سی ایچ ڈی، بنیادی کمیونٹی سکولوں کے مستقبل کا فیصلہ کیا جائے گا، ایجنڈا 18 ویں ترمیم کے بعد اعلیٰ تعلیم سے متعلق معاملات پر غور کیا جائے گا، ایجنڈا سی سی آئی کی سال 2016۔17 کی رپورٹ پیش کی جائے گی۔

Related Posts