گلگت بلتستان میں برفانی تودہ گرنے سے 3خواتین سمیت 10افراد جاں بحق

تازہ ترین

تازہ ترین

اسکردو: گلگت بلتستان کے علاقے استور میں برفانی تودہ گرنے کے نتیجے میں 3 خواتین سمیت 10افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق برفانی تودہ گرنے کا افسوسناک واقعہ استور کے علاقے شونٹر کی حدود میں پیش آیا جس کے نتیجے میں 3 خواتین سمیت 10افراد جاں بحق جبکہ 25افراد زخمی ہوئے جن میں بچے بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیم کے 12 دہشتگرد گرفتار

ڈی آئی جی دیامر استور ڈویژن طفیل میر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہفتے کے روز صبح کے وقت شدید بارشوں کے باعث شونٹر کی حدود میں برفانی تودہ گر گیا۔ متاثرہ خاندان کا تعلق کشمیر سے ہے۔

طفیل میر نے کہا کہ حادثے کے نتیجے میں قیمتی جانی نقصان ہوا۔ علاقہ دشوار گزار اور عام آبادی سے دور ہے جس کے باعث جائے حادثہ تک پہنچنے اور فوری امدادی کارروائیوں کیلئے مشکلات کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریسکیو کی امدادی ٹیموں اور پولیس کو جائے وقوعہ کی جانب روانہ کیا گیا ہے۔ مواصلات کا نظام نہ ہونے کے باعث رابطوں میں بھی مشکلات ہیں۔ آزاد کشمیر کے خانہ بدوش سالانہ بڑی تعداد میں گلگت بلتستان آتے ہیں۔

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تمام ریسکیو ٹیموں کو جائے حادثہ کی طرف روانہ کیا۔ چیف سیکریٹری گلگت بلتستان نے تصدیق کی حادثے کے نتیجے میں 10افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

Related Posts