اسلام آباد: حکومت نے آئندہ مالی سال کا بجٹ 9 جون کو پیش کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
وزارت خزانہ کے مطابق مالی سال 2024-23 کے بجٹ کے سلسلے میں سالانہ پلان کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس 2 جون کو طلب کیا گیا ہے اور قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس 3 جون کو ہوگا، جس کی صدارت وزیراعظم شہباز شریف کریں گے جس میں نئے مالی سال کے لیے بجٹ اہداف کو حتمی شکل دی جائے گی، دونوں اجلاسوں میں صوبائی حکام بھی شرکت کریں گے، اس دوران نئے بجٹ کیلئے قومی ترقیاتی پروگرام کا جائزہ لیا جائے گا۔
آئندہ مالی سال کے بجٹ میں وفاقی ترقیاتی پروگرام کی مد میں 700 ارب روپے تجویز کیے گئے ہیں تاہم وزیر اعظم وفاقی ترقیاتی پروگرام ایک ہزار ارب روپے تک بڑھا سکتے ہیں۔
مہنگائی کی مجموعی شرح 45.49 فیصد پر پہنچ گئی
وزارتِ خزانہ نے کہا کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ کا مجموعی حجم 14 ہزار 600 ارب سے زیادہ رکھنے کی تجویز ہے اور بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے کمیٹیاں بھی قائم کردی گئی ہیں۔
علاوہ ازیں آئندہ مالی سال کیلئے معاشی شرح نمو کا ہدف 3 فیصد سے زیادہ رکھنے کی تجویز ہے جب کہ موجودہ مالی سال جی ڈی پی گروتھ کا تخمینہ 0.29 فیصد ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








