معروف گلوکار عاصم اظہر کو وزن بڑھنے پر مداحوں کی تنقید کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
گزشتہ دنوں عاصم اظہر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر امریکا کے کنسرٹ کے دوران کی لی گئی ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ معمول سے زیادہ صحت مند دکھائی دے رہے ہیں۔
عاصم اظہر کے تصویر شیئر کرنے کے بعد انھیں مداحوں کی جانب سے باڈی شیمنگ کا سامنا کرنا پڑا، ایک سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ عاصم اظہر شاید عدنان سمیع کا ریکارڈ توڑنے کی کوشش کررہے ہیں، ایک اور صارف نے گلوکار کو جم جوائن کرنے کا مشورہ دے دیا۔


باڈی شیمنگ کے جواب میں عاصم اظہر نے سوشل میڈیا پر اپنی مزید تصاویر شیئر کیں جس میں وہ اپنے نارمل سائز میں نظر آرہے ہیں، انہوں نے تصویر کے ساتھ لکھا کہ کیا میں کھلے کپڑے پہننا چھوڑ دوں؟ تاہم اُن کی نئی تصویر کو بھی مداح تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔


گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








