پاکستان کے انٹرنیشنل اسنوکر پلیئر محمد بلال کا 38 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا۔
محمد بلال کا انتقال حرکت قلب بند ہو جانے کے سبب ہوا، نمازِ جنازہ آج بعد نمازِ ظہر منڈی بہاؤالدین میں ادا کی جائے گی۔
محمد بلال نے 2018 میں ایشین 10 بال اسنوکر چیمپین شپ جیتی تھی اور 2018 کی ایشین 6 ریڈ بال چیمپین شپ میں وہ رنر اپ رہے تھے۔
پاکستان فٹبال کلبز کے انتخابات کیلئے اسکروٹنی کمیٹی کا اعلان
بلال نے اسجد اقبال کے ساتھ 2019 میں ورلڈ ٹیم چیمپین شپ جیتی تھی۔ انہوں نے 2016 اور 2019 میں نیشنل اسنوکر چیمپین شپ بھی جیتی تھی۔
پاکستان بلیئرڈز اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن کے مطابق بلال نے ملک کے لیے انٹرنیشنل مقابلوں میں مجموعی طور پر 2 گولڈ، 4 سلور اور 6 برانز میڈل حاصل کیے تھے۔
پی بی ایس اے کے چیئرمین عالمگیر شیخ اور دیگر مداحوں نے محمد بلال کے انتقال پر اظہارِ افسوس کیا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








