کینیڈین ریسلر سمیع زین نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

تازہ ترین

تازہ ترین

 کینیڈا سے تعلق رکھنے والے ڈبلیو ڈبلیو ای کے ریسلر سمیع زین نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔

بین الاقوامی ریسلر سمیع زین نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مسجد الحرام سے اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ پرو ریسلر ہونے اور ڈبلیو ڈبلیو ای سے وابستگی کی وجہ سے میں نے ایسے مقامات بھی دیکھے جن کا میں نے کبھی سوچا نہیں تھا۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ڈبلیو ڈبلیو ای نے مجھے ناقابل یقین تجربات سے بھری زندگی فراہم کی جسے میں ہمیشہ یاد رکھوں گا اور عمرہ ادا کرنا اس فہرست میں سب سے اوپر ہے۔ الحمدللہ!

Related Posts