جمعیت علمائے اسلام صوبہ سندھ کے ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات مولانا سمیع الحق سواتی نے کہا ہے کہ 9 مئی کے واقعات تاریخ کے سیاہ ترین اوراق میں لکھے جائیں گے، 9 مئی کو قومی سلامتی پر افسوسناک حملوں عمران نیازی کے مذموم ایجنڈے کو بےنقاب کرکے رکھ دیا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت علمائے اسلام پی ایس 122 کے سیکریٹری جنرل محمد شریف گبول، ضلع شرقی کے رہنما مفتی مطہر شاہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
یہ بھی پڑھیں:
کینیڈین ریسلر سمیع زین نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی
انہوں نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام نے 15 سال پہلے اس فتنے کا تعاقب شروع کیا تھا، حکیم محمد سعید شہید، ڈاکٹر اسرار احمد اور مولانا فضل الرحمان نے پندرہ سال قبل کہہ دیا تھا کہ عمران نیازی خطرناک عزائم کیساتھ لانچ ہورہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران نیازی کے عزائم بےنقاب ہونے پر ان کی سرپرست بیرونی لابی کے کیمپوں میں اب سوگ کا سا سماں ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نیازی نے جو نظریاتی ٹائیگرز فورس تیار کی تھے وہ پہلی گرفتاری پر سیاست سے ہی تائب ہوگئی، یہ مفادات کیلئے اکھٹے ہونے والا اک ہجوم تھا جو اصل چہرہ سامنے آنے پر بے نقاب ہوچکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام ملک کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدات کی محافظ جماعت ہے، وطن عزیز میں لادین قوتوں کیخلاف ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








