اسلام آباد: وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے 7 رکنی کمیٹی کی تشکیل پر تحریکِ انصاف پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کو متبادل ناموں کا اعلان بھی کرنا چاہئے تھا۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان کی تشکیل دی گئی مذاکراتی کمیٹی میں سابق وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی، سابق وزیرِ دفاع پرویز خٹک، اسد عمر اور حلیم عادل شیخ شامل ہیں۔
سخت وقت آیا تو تحریکِ انصاف نے رونا شروع کردیا۔رانا ثناء اللہ
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایات پر مذاکراتی کمیٹی انتخابات پر حکومت کے ساتھ مشترکہ لائحۂ عمل طے کرے گی۔ عون عباسی بپی، مراد سعید اور حماد اظہر بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔
پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹریٹ نے مذاکراتی کمیٹی کیلئے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا جس میں تمام تر اراکین کے نام شامل ہیں۔ عمران خان نے کمیٹی اراکین کو حکومت سے مذاکرات کا ٹاسک دے دیا۔
کمیٹی کی تشکیل پر ردِ عمل دیتے ہوئے وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ اگر آنے والے دنوں میں یہ حضرات پی ٹی آئی کو خیر باد کہہ گئے تو مذاکرات کیلئے متبادل ناموں کا اعلان ابھی سے کردیں۔
اگر آنے والے دنوں میں یہ حضرات PTI خیر آباد کہہ گۓ تو مذاکرات کے لئے متبادل نام ابھی سے اناؤنس کر دیں پلیز pic.twitter.com/zSmED6NH43
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) May 27, 2023
خیال رہے کہ تحریکِ انصاف کے درجنوں اراکینِ اسمبلی، رہنماؤں اور کارکنان نے پارٹی چھوڑ دی۔ متعدد پی ٹی آئی رہنماؤں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے سیاست بھی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








