تھوڑا سا سخت وقت آیا تو تحریکِ انصاف والوں نے رونا شروع کردیا۔رانا ثناء اللہ

تازہ ترین

تازہ ترین

رانا ثناء اللہ
(فوٹو: فائل)

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والوں پر تھوڑا سا سخت وقت آیا تو رونا شروع کردیا، انہوں نے جو نفرت کی آگ لگائی تھی، خود کو بھی لگ گئی۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عمران خان سے مذاکرات نہیں ہوں گے۔ اب یہ اپنے انجام کو پہنچ رہے ہیں تو کہتے ہیں کہ مذاکرات کیلئے تیار ہوں۔ عمران خان نے سیاست میں نفرت اور تقسیم کو پروان چڑھایا۔

یہ بھی پڑھیں:

غلطی سے سرحد پار،  وطن واپسی میں برسوں لگ گئے

بیان میں وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عمران خان نے خود ہی اپنی جماعت کو حادثے سے دوچار کر دیا، 12 دن جیل کاٹ کر پی ٹی آئی کو اللہ حافظ کہہ رہے ہیں۔ عمران خان 4 سال برسرِ اقتدار رہا۔ کبھی شہباز شریف سے ہاتھ نہیں ملایا۔

وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ کوئی آ کے کہتا ہے کہ میں نے 12 دن جیل کاٹی ہے۔ میں نے کہا کہ کہیں 12 سال تو نہیں ہے؟ ان کے رہنما کہتے ہیں میں 12 دن بعد پی ٹی آئی چھوڑ رہا ہوں، اب سیاست کو ہی خیر باد کہہ رہا ہوں۔ ساری زندگی سیاست نہیں کروں گا۔

رانا ثناء اللہ نے چیئرمین پی ٹی آئی اور تحریکِ انصاف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اپنی نفرت کا خود شکار ہورہے ہیں، اس سے پہلے کہ یہ ملک کو کسی حادثے سے دوچار کرتا، اس نے اپنی جماعت کو ہی حادثے سے دوچار کردیا۔ 

Related Posts