اوکاڑہ: اوکاڑہ کے نواح میں 36 جوڑے پر کروڑوں روپے کی گندم بارش کی نذر ہوگئی، ایک روز گزرنے کے بعد بھی بارش کا پانی پاسکو گودام سے نہ نکالا جاسکا۔
بتایا جارہا ہے کہ بارش کے دوران پاسکو گودام سے چوکیدار سمیت پورا عملہ غائب تھا، گندم کو بارش سے بچانے کیلئے کوئی خاص انتظامات نہیں کیے گئے، شہریوں نے ڈپٹی کمشنر اور کمشنر ساہیوال سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔
شہریوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ ایک طرف کسانوں کے گھروں میں پڑی گندم ضبط کرنے کے لئے کارروائیاں کررہی ہے تو دوسری جانب کروڑوں روپے کی گندم پاسکو گودام میں خراب ہو رہی ہے۔
آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کیلئے بجٹ کی تفصیلات شیئر کریں گے۔اسحاق ڈار
قبل ازیں محکمہ خوراک سندھ نے ملیر منزل پمپ سرکاری گودام کی 2 لاکھ سے زائد گندم کی خراب بوریاں فلور ملز اور چکی مالکان کو سپلائی کردی تھیں۔
ملیر منزل پمپ کی عمارت میں لاکھوں کی تعداد میں گندم کی بوریاں رکھی ہوئی تھیں جوکہ گزشتہ سال ہونے والی بارشوں کی وجہ سے خراب ہوگئیں تھیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








