اسٹیو اسمتھ نے بابراعظم اور شاہین آفریدی کی تعریفوں کے پُل باندھ دیے

تازہ ترین

تازہ ترین

آسٹریلوی بلے باز اسٹیو اسمتھ نے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم اور فاسٹ بولر شاہین آفریدی کی تعریفوں کے پُل باندھ دیئے۔

آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کی جانب سے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر ویڈیو جاری کی گئی جس میں سابق آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ پاکستانی کپتان اور فاسٹ بولر کی تعریف کرتے دیکھائی دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بابراعظم نے اپنی کارکردگی سے ناقدین کو خاموش کروایا ہے، وہ گزشتہ چند سالوں میں اپنے کھیل میں شاندار تبدیلیاں لائے ہیں، ہمیں پاکستان کے خلاف سیریز میں انہیں جلد قابو کرنا ہوگا، وہ بطور کھلاڑی پاکستان کیلئے ریڈھ کی ہڈی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:جونیئر ایشیا کپ ہاکی کے فائنل میں بھارت نے پاکستان کو شکست دیدی

اسٹیو اسمتھ نے شاہین کی بالنگ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے آسٹریلیا کے دورہ کے بعد شاہین کے کھیل میں بہتری آئی ہے، شاہین کی ابتداء میں گیند سوئنگ کرنے کی صلاحیت اس کی بڑی خوبی ہے۔

انہوں کے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں شاہین کی بالنگ ہمارے لیے خطرے کا باعث بن سکتی ہے۔

Related Posts