کراچی: صوبائی دارالحکومت میں انسداد دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے بڑی کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کا اہم کارندہ گرفتار کرلیا۔
سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق ابراہیم حیدری کورنگی میں کی جانے والی کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان ( ٹی ٹی پی ) کا اہم کارندہ گرفتار کر لیا گیا جس کی شناخت غلام نبی کے نام سے ہوئی ہے۔
ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ ملزم واٹس ایپ اور ٹیلی گرام کے ذریعے دہشت گردوں سے رابطے میں تھا اور کالعدم تنظیم کے لئے چندہ بھی اکٹھا کر رہا تھا۔
موٹروے پر ٹریفک حادثہ، کار میں آگ لگنے سے 5افراد جھلس کر جاں بحق
ترجمان نے مزید بتایا کہ ملزم نے تفتیش کے دوران تربیت لینے کے لئے افغانستان جانے کا بھی انکشاف کیا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








