موٹروے پر ٹریفک حادثہ، کار میں آگ لگنے سے 5افراد جھلس کر جاں بحق

تازہ ترین

تازہ ترین

موٹروے پر ٹریفک حادثہ، کار میں آگ لگنے سے 5افراد جھلس کر جاں بحق
موٹروے پر ٹریفک حادثہ، کار میں آگ لگنے سے 5افراد جھلس کر جاں بحق

پنڈی بھٹیاں: موٹروے ایم 2 پنڈی بھٹیاں کے قریب خوفناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں کار کو آگ لگ گئی، جس کے باعث 5افراد جھلس کر زندگی کی بازی ہار گئے۔

ترجمان موٹروے پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اوور ٹیکنگ کے دوران کار بے قابو ہوکر درخت سے جا ٹکرائی، درخت میں ٹکرانے سے کار کا فیول ٹینک پھٹ گیا۔

موٹروے پولیس اور ریسکیو ٹیمیوں نے بروقت پہنچ کر آگ پر قابو پالیا، آگ کی شدت کے باعث مسافر وں کو سنبھلنے کا موقع تک نہ ملا۔

مزید پڑھیں:سوتیلے بیٹے نے فائرنگ کرکے باپ کو موت کی نیند سلا دیا

ریسکیو ذرائع کے مطابق لاشوں کو تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال پنڈی بھٹیاں منتقل کردیا گیا ہے،حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں علی مہدی، رحمت اللہ، علی خان، نشان احمد اور ساجد علی شامل ہیں، پانچوں افراد کا تعلق ساہیوال سے ہے۔

Related Posts