ارجنٹائن کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی نے فرانسیسی کلب پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی) سے معاہدہ ختم ہونے کے بعد نئے فٹبال کلب کے ساتھ معاہدہ کرلیا۔
کچھ روز قبل اس قسم کی خبریں سامنے آئی تھیں کہ اسٹار فٹبالر پیرس سینٹ جرمن (پی ایس جی) کلب کو خیرباد کہنے کے بعد سعودی کلب الہلال کو جوائن کریں گے تاہم لیونل میسی نے پُر کشش آفر کو ٹھکراتے ہوئےامریکی فٹبال کلب انٹرمیامی کو جوائن کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
میسی کی جانب سے بھی اس خبر کی تصدیق کردی گئی ہے، فٹبالر کے مطابق پی ایس جی سے جون میں معاہدہ ختم ہونے کے بعد اگلے سیزن میں وہ انٹر میامی میں شامل ہوں گے اورانہوں نے یورپ چھوڑنے کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے۔
Breaking: Lionel Messi says he’s going to play for Inter Miami, he told SPORT and Mundo Deportivo. pic.twitter.com/G6j0yNRaMr
— ESPN (@espn) June 7, 2023
لیونل میسی نے کہا کہ یہ سچ ہے کہ مجھے ایک اور یورپی ٹیم کی طرف سے پیشکشیں تھی لیکن اس کے بارے میں سوچا بھی نہیں کیونکہ یورپ میں رہنے سے مراد بارسلونا جانے کا تھا۔
ورلڈ کپ پاکستان میں ہو یا نیوٹرل وینیو پر پاکستان کو کھیلنا چاہئے،وہاب ریاض
میڈیا رپورٹس میں متعدد بار خبریں سامنے آئیں تھی کہ میسی بارسلونا جانے کے خواہشمند ہیں تاہم کلب کی موجودہ مالی حالت وہ یہ اقدام اٹھانے سے قاصر ہیں۔
واضح رہے کہ میسی کے کیریئر کا یہ پہلا موقع ہوگا کہ وہ یورپ سے باہر کسی کلب سے کھیلیں گے تاہم انٹرمیامی کلب کے ساتھ معاہدے کی تفصیلات ابھی سامنے نہیں آئی ہیں۔
ارجنٹائن کے اسٹار فٹبالر نے سال 2021 میں پی ایس جی کلب جوائن کیا تھا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








