کلر کہار، موٹر وے پر بس اور کار کے تصادم کی ویڈیو سامنے آگئی

تازہ ترین

تازہ ترین

موٹر وے پولیس نے کلر کہار کے قریب بس اور کار کے تصادم کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔ واقعے کی خوفناک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کلر کہار کے قریب بس حادثے میں 12 افراد جاں بحق جبکہ 24 زخمی ہوگئے تھے۔ واقعے کا مقدمہ پولیس کی مدعیت میں درج کر لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

نقل میں مدد نہ دینے پر ہونہار طالب علم قتل

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سالٹ رینج مسافر بس حادثے کا مقدمہ پولیس نے اپنی مدعیت میں تھانہ کلر کہار میں درج کیا جس میں اڈہ منیجر، ڈرائیور اور بس مالک کو ملزم نامزد کیا گیا ہے۔

موٹر وہیکل ایگزامنر کو بھی مقدمے میں ملزم قرار دیا گیا ہے۔ بس مسافروں نے اڈہ منیجر اور ڈرائیور کو اطلاع دی تھی کہ بس کی حالت ٹھیک نہیں ہے۔ اس کے باوجود بس چلائی گئی۔

معروف صحافی حامد میر کا حادثے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہنا ہے کہ جس جگہ حادثہ ہوا، وہاں حدِ رفتار 40 کلومیٹر فی گھنٹہ تھی، حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

حامد میر نے کہا کہ ویڈیو میں صاف دکھائی دے رہا ہے کہ تیز رفتاری کے باعث بس سلپ ہو کر حادثے کا باعث بن گئی اور 12 مسافر جان کی بازی ہا رگئے۔ موٹر وے پولیس نے بھی بس نہیں روکی۔ 

Related Posts