عالیہ بھٹ کی نیٹ فلکس ایونٹ میں شرکت، گیل گیڈوٹ نے ویڈیو شیئر کردی

تازہ ترین

تازہ ترین

بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ نے نیٹ فلکس سیریز ایونٹ ہارٹ آف اسٹون کے ایونٹ میں شرکت کی۔ ہالی ووڈ اداکارہ گیل گیڈوٹ نے ایونٹ کی ویڈیو شیئر کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ عالیہ بھٹ ہالی ووڈ میں پہلی بار ہارٹ آف اسٹون نامی فلم میں اداکاری کرتی نظر آئیں گی۔ فلم میں ان کی ساتھی اداکارہ گیل گیڈوٹ اور جیمی ڈورنن ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں:

فکشن سیریز ’بلیک مرر‘ کا سیزن 6 کب سے شروع ہوگا؟

برازیل میں عالیہ بھٹ نے گیل گیڈوٹ اور دیگر فنکاروں کے ہمراہ او ٹی ٹی پلیٹ فارم نیٹ فلکس کی سیریز ہارٹ آف اسٹون کے ایونٹ میں شرکت کی جس کی میوزک ویڈیو گیل گیڈوٹ نے شیئر کی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Gal Gadot (@gal_gadot)

اپنے انسٹاگرام پیغام میں اداکارہ گیل گیڈوٹ نے نیٹ فلکس سیریز ہارٹ آف اسٹون کے پرتپاک استقبال پر برازیلی شہریوں اور اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔

خیال رہے کہ اداکارہ گیل گیڈوٹ ونڈر وومن، جسٹس لیگ، ریڈ نوٹس اور کریمینل جیسی ہالی ووڈ فلمز میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں جبکہ عالیہ بھٹ نے متعدد بھارتی فلموں میں اداکاری کرکے داد وصول کی۔

عالیہ بھٹ کی مشہور بالی ووڈ فلمز میں اسٹوڈنٹ آف دی ائیر، راضی، ہائی وے، سڑک 2 اور گنگو بائی کاٹھیاواڑی شامل ہیں۔ 

 

Related Posts