تم دل کی دھڑکن میں رہتے ہو، ژالے نے گیت گنگنا دیا، مداحوں کا گلوکاری کا مشورہ

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ژالے سرحدی نے بالی ووڈ فلم دھڑکن کا گیت تم دل کی دھڑکن میں رہتے ہو گنگنا دیا جس پر مداحوں نے فنکارہ کو گلوکاری کا مشورہ دے دیا ہے۔

فوٹو شیئرنگ ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے ایک ویڈیو پیغام میں اداکارہ ژالے سرحدی نے معروف بھارتی فلم دھڑکن کا گیت گنگنایا جس پر مداحوں نے مختلف تبصرے شروع کردئیے۔ 

یہ بھی پڑھیں:

کومل عزیز کی ہنستے ہوئے سالگرہ منانے کی ویڈیو وائرل

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Zhalay Sarhadi Official (@zhalay)

آج سے 23سال قبل ریلیز کی گئی بھارتی فلم دھڑکن کے گیت ہی نہیں، کہانی بھی مداحوں کی بڑی تعداد کو آج تک یاد ہے۔ فلم میں اکشے کمار، شلپا شیٹھی اور سنیل شیٹھی نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔

اداکارہ ژالے سرحدی سوشل میڈیا پر زیادہ تر اپنے مزاحیہ کلپس شیئر کرتی رہتی ہیں جن میں ٹک ٹاک کی طرز پر مداحوں کو ہنسانے کی کوشش کی جاتی ہے، عوام کی بڑی تعداد ژالے کو پسند کرتی ہے۔

ژالے سرحدی کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد 8 لاکھ سے تجاوز کرچکے ہیں اور ژالے سرحدی 1 ملین مداحوں سے زیادہ کو فین بنانے کے نت نئے طریقے ڈھونڈنے میں مصروف رہتی ہیں۔ 

گیت گنگنانے کی ویڈیو دیکھنے والے متعدد سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ کی تعریف کی۔ مداحوں کا کہنا ہے کہ آپ اپنی آواز کی طرح خوبصورت ہیں۔ کیا آپ نے موسیقی سیکھی ہوئی ہے؟ آپ کو گلوکارہ بننے کے آپشن پر سنجیدگی سے غور کرنا چاہئے۔ 

 

Related Posts