اداکارہ کومل عزیز خان کی ہنستے ہوئے سالگرہ منانے کی ویڈیو وائرل

تازہ ترین

تازہ ترین

معروف اداکارہ کومل عزیز خان کی اہلِ خانہ کے ہمراہ ہنستے ہوئے بھرپور خوشی کے ساتھ سالگرہ منانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔

فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں اداکارہ کومل عزیز خان نے کہا کہ میرے لیے یہ زندگی کا پر مسرت ترین لمحہ ہے جس سے میں زندگی میں پہلی بار گزر رہی ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:

شلپا کے گھر میں ڈکیتی کرنے والے 2ڈکیت گرفتار

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Komal Aziz Khan (@komalazizkhan.official)

انسٹاگرام پیغام میں اداکارہ کومل عزیز خان نے اپنے آپ کو 33ویں سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ میں اس خوبصورت زندگی اور اہلِ خانہ کے ہمراہ رات کے وقت سالگرہ منانے پر بے حد شکر گزار ہوں۔

سوشل میڈیا پر شیئر کیے گئے پیغام کے ہمراہ اداکارہ کومل عزیز خان نے اہلِ خانہ اور بلی کے ہمراہ اپنی سالگرہ منانے کی ویڈیو شیئر کی جس میں دیگر اہلِ خانہ کی آوازیں سنی جاسکتی ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کومل عزیز خان بلی کو گود میں لے کر سالگرہ مناتی ہیں۔ اس موقعے پر اہلِ خانہ اور کومل عزیزخان ایک ساتھ ہنستے ہیں۔

آج سے 2روز قبل شیئر کی گئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جسے اب تک 39ہزار 112 سوشل میڈیا صارفین پسندیدگی کی سند عطا کرچکے ہیں۔ عوام نے اداکارہ کو سالگرہ کی مبارکباد بھی دی۔ 

Related Posts