آل کراچی بین المدارس حفاظ مسابقہ تلاوت میں جامعہ عثمانیہ شیرشاہ کے طالب علم نے پہلی پوزیشن اپنے نام کرلی۔
جامعہ عثمانیہ شیرشاہ کے ناظم اعلٰی مولانا عظیم اللہ عثمان کے مطابق جامعۃ الانور کراچی کے زیر اہتمام کراچی بھر کے حفاظ مدارس کے درمیان مسابقہ حفظ قرآن کریم کی پروقار تقریب گلشن اقبال میں منعقد ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں:
بابر اور رضوان حج کیلئے حجاز مقدس پہنچ گئے
تقریب کے مہمان خصوصی کراچی یونیورسٹی کے شعبہ اسلامک اسٹڈیز کےپروفیسر مولانا ڈاکٹر اسحاق عالم تھے۔ پوزیشن ہولڈر طلبہ کرام کو اعزازی شیلڈ اور انعامات سے نوازا گیا۔
مولانا عظیم اللہ عثمان کے مطابق جامعہ عثمانیہ شیرشاہ کے شعبہ حفاظ ایجوکیشن سسٹم کے طالب علم محمد یوسف نے الاصوات الحسنۃ آل حفاظ مسابقہ تلاوت (حدر و ترتیل) میں کراچی کی سطح پر پہلی پوزیشن حاصل کی۔
تقریب میں حفاظ ایجوکیشن سسٹم کے نگران اعلٰی مولانا خورشید حیدر سمیت علمائے کرام کی بڑی تعداد شریک تھی۔ حفاظ ایجوکیشن سسٹم میں طلبہ کرام کو قرآن کریم کی مشق کے علاوہ عربی و انگلش لینگویج کورس کیساتھ میٹرک سائنس تک کی مکمل تعلیم اعلٰی معیار کے مطابق دی جاتی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








