بابر اور رضوان حج کیلئے حجاز مقدس پہنچ گئے

تازہ ترین

تازہ ترین

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان فریضہ حج کی ادائی کیلئے سعودی عرب پہنچ گئے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر ایک تصویر میں کپتان بابراعظم اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو مسجد نبوی کے سامنے دیکھا جاسکتا ہے، دونوں کرکٹرز نے اپنے عرب مداح کے ہمراہ تصویر کھنچوائی جو سوشل میڈیا پر تیزی وائرل ہورہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

اداکارہ کومل عزیز خان کی ہنستے ہوئے سالگرہ منانے کی ویڈیو وائرل

کپتان بابراعظم اور وکٹ کیپر بیٹر مقدس فرض کی ادائی کیلئے اپنی والدہ اور اہلیہ کے ہمراہ سعودی عرب میں مقیم ہیں۔

حج کی ادائی کے باعث پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے دونوں کرکٹرز کو لاہور میں جاری ٹڑیننگ کیمپ میں شرکت سے مستثنیٰ قرار دیتے ہوئے خصوصی اجازت دی تھی۔

رضوان اور بابراعظم سری لنکا کے خلاف آئندہ ٹیسٹ ٹور کی تیاری کیلئے جولائی کے پہلے ہفتے میں کراچی میں دوبارہ ٹیم جوائن کریں گے۔

واضح رہے کہ بابراعظم اور رضوان سمیت پاکستانی عازمین کی بڑی تعداد حج کی سعادت حاصل کرنے کیلئے سعودی عرب پہنچ رہی ہے، مذہبی امور کے وزیر مفتی عبدالشکور نے بتایا تھا کہ کُل ایک لاکھ 79 ہزار سے زائد پاکستانی حج کی سعادت حاصل کریں گے۔

اس سے قبل بابراعظم نے افتخار احمد، فہیم اشرف، حارث رؤف اور دیگر قومی کرکٹرز کے ساتھ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں عمرہ کی ادائیگی کے لیے مقدس شہر مکہ مکرمہ کا سفر کیا تھا۔

Related Posts