شاہین اور انشا کی شادی ملتوی کیوں ہوئی؟ شاہد آفریدی نے بتادیا

تازہ ترین

تازہ ترین

شاہین اور انشا کی شادی ملتوی کیوں ہوئی؟ شاہد آفریدی نے بتادیا
شاہین اور انشا کی شادی ملتوی کیوں ہوئی؟ شاہد آفریدی نے بتادیا

کراچی: قوٹی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے اپنی بیٹی انشا اور کرکٹر شاہین آفریدی کی شادی ملتوی ہونے کے حوالے سے آگاہ کیا۔

ایک شو میں میزبان کے سوا ل کا جواب دیتے ہوئے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی اور انشا کی شادی ایشیا کپ کے باعث ملتوی کرنی پڑے گی۔

شاہد آفریدی نے بتایا کہ تاریخ کا مجھے علم تھا اور مہینہ میں نے صرف آپ کو بتایا تھا، دونوں کی شادی ستمبر کی 3تاریخ کو ہونا تھی جسے اب منسوخ کرنا پڑے گا کیونکہ میں سمجھتا ہوں دیر یا سویر انشا اللہ شادی ہو جائے گی، شکر ہے ایشیا کپ وقت پر ہو رہا ہے۔

سابق کپتان نے کہا کہ یہ پاکستان اور شاہین دونوں کے لیے اہم ہے، شادی کی تاریخ آگے پیچھے کرنی پڑے گی۔

جیسے ایشیا کپ کا اونٹ ایک طرف بیٹھ گیا ہے، ویسے ہی یہ بھی بیٹھ جائے گا۔واضح رہے کہ شاہین شاہ آفریدی اور انشا آفریدی کا رواں برس فروری کے آغاز میں کراچی میں نکاح ہوا تھا۔

حال ہی میں ایشین کرکٹ کونسل نے ایشیا کپ 2023 کی تاریخ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایونٹ 31 اگست سے 17 ستمبر تک کھیلا جائے گا۔

مزید پڑھیں:ویرات کوہلی 1 ہزار کروڑ سے زائد کمانے والی معروف شخصیات میں شامل ہوگئے

ایشین کرکٹ کونسل کے مطابق ٹورنامنٹ ہائبرڈ ماڈل کے تحت کھیلا جائے گا جس میں ایونٹ کے 4 میچز پاکستان اور 9 میچز سری لنکا میں ہوں گے۔ایشیا کپ میں پاکستان سمیت بھارت، سری لنکا، بنگلادیش، افغانستان اور نیپال کی ٹیمیں شامل ہوں گی۔

Related Posts