یونان کشتی سانحہ، وزارت داخلہ میں لواحقین کی معاونت کیلئے کوآرڈی نیشن سیل قائم

تازہ ترین

تازہ ترین

یونان کشتی سانحہ، وزارت داخلہ میں لواحقین کی معاونت کیلئے کوآرڈی نیشن سیل قائم
یونان کشتی سانحہ، وزارت داخلہ میں لواحقین کی معاونت کیلئے کوآرڈی نیشن سیل قائم

اسلام آباد: وزارت داخلہ میں یونان کشتی حادثہ کے معاملے پر کوآرڈی نیشن سیل قائم کر دیا گیا،وزارت داخلہ نے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کوآرڈی نیشن سیل یونان میں ہونے والے کشتی حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے متعلق معلومات حاصل کرے گا۔

کوآرڈی نیشن سیل میں وزارت داخلہ، وزارت خارجہ، وزارت صحت، وزارت اوورسیز اور ایف آئی اے کے نمائندے شامل ہوں گے۔

جاں بحق افراد کے اہلخانہ کے ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے کوآرڈی نیشن سیل معاونت کرے گا اس حوالے سے پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی سے رابطہ بھی کیا جائے گا، ڈی این اے ٹیسٹ کے بعد رپورٹس یونان میں پاکستانی سفارتخانے کو بھیجی جائیں گی۔

مزید پڑھیں:مالِ مفت دلِ بے رحم، غریب قوم کے پیسوں سے چیئرمین سینیٹ کیلئے خاندان سمیت بھاری مراعات منظور

وزارت داخلہ کی جانب سے نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ اسلام آباد اور آزاد کشمیر میں کیمپ بھی قائم کیے جائیں گے، ضرورت پڑنے پر کسی اور شہر میں بھی کوآرڈینیشن سیل کا کیمپ آفس قائم کیا جا سکے گا۔

Related Posts