لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کا کہنا ہے کہ یونان میں کشتی حادثہ بہت بڑا انسانی المیہ ہے۔
سابق وزیر اعظم نواز شریف کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہنا تھا کہ سینکڑوں انسانوں کی موت کا سبب بننے والے افراد، ایجنٹوں اور کمپنیوں کا کڑا محاسبہ کرنے کیلئے حکومت کو ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے۔
یونان میں کشتی حادثہ بہت بڑا انسانی المیہ ہے۔ سینکڑوں انسانوں کی موت کا سبب بننے والے افراد، ایجنٹوں اور کمپنیوں کا کڑا محاسبہ کرنے کیلئے حکومت کو ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے۔ میتوں کو جلد از جلد پاکستان لانے کے فوری انتظامات کئے جائیں۔ اللہ تعالٰی مرحومین کی مغفرت فرمائے اور اُن کے…
— Nawaz Sharif (@NawazSharifMNS) June 19, 2023
اپنے ٹوئٹ میں سربراہ ن لیگ نے کہا کہ میتوں کو جلد از جلد پاکستان لانے کے لیے فوری انتظامات کئے جائیں، اللہ تعالیٰ مرحومین کی مغفرت فرمائے اور اُن کے پیاروں کو صبرِ جمیل دے۔ آمین
مزید پڑھیں:مسلمان بھارت میں ہندوؤں کے غلام بن کر ہی رہ سکتے ہیں، ہندو انتہا پسند رہنما کی بڑھکیں
واضح رہے کہ یونان میں کشتی ڈوبنے میں واقعے میں خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ 400کے لگ بھگ پاکستانی شہری جاں بحق ہوئے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








