تارکینِ وطن کے خلاف پالیسیوں پر یونان کے مختلف شہروں میں احتجاج

تازہ ترین

تازہ ترین

تارکینِ وطن کے خلاف پالیسیوں پر یونان کے مختلف شہروں میں احتجاج
تارکینِ وطن کے خلاف پالیسیوں پر یونان کے مختلف شہروں میں احتجاج

ایتھنز: یونان کے دارالحکومت ایتھنز سمیت مختلف شہروں میں عوام کی جانب سے تارکینِ وطن کے خلاف پالیسیوں پر احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔ پناہ گزینوں کو بچانے کے ناکافی اقدامات پر حکام کے خلاف نعرے بازی کی گئی۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق احتجاجی مظاہرین کی جانب سے مختلف مقامات پر پولیس پر پتھرا کے واقعات بھی رونما ہوئے جبکہ پولیس کی جانب سے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق یونانی حکام نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث 9 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

یونان میں تارکین وطن سے متعلق نسل پرستانہ تبصرے پر دائیں بازو کی سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے یونانی رکن پارلیمنٹ کریاکوس میسوٹاکیس کی رکنیت معطل کردی گئی۔

یونانی رکن پارلیمنٹ نے اپنے ایک انٹرویو میں تارکین وطن کو برداشت نہ کرنے اور ان پر چوریوں میں ملوث ہونے کا الزام لگایا تھا جس کے بعد اب انہیں جماعت سے نکال دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:ابو ظبی میں کھدائی کے دوران اسلام سے قبل کی نوادرات دریافت

واضح رہے کہ یونان کے ساحلی علاقے میں 14 جون بروز بدھ کو کشتی ڈوبنے کا حادثہ پیش آیا تھا۔ جس درجنوں قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع ہوگیا۔

Related Posts