شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کا دھماکہ، پاک فوج کے 2جوان شہید

تازہ ترین

تازہ ترین

شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کا دھماکہ، پاک فوج کے 2جوان شہید
شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کا دھماکہ، پاک فوج کے 2جوان شہید

راولپنڈی: شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں دیسی ساختہ باردوی سرنگ کے دھماکے میں پاک فوج کے 2جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔

آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ شہید ہونے والوں میں سپاہی گل رؤف اور سپاہی عابد اللہ شامل ہیں، علاقے میں موجود دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری رہے گا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 29سالہ سپاہی گل رؤف کا تعلق ضلع لکی مروت سے ہے جبکہ 23 سالہ سپاہی عابد اللہ ضلع کرک کا رہائشی ہے۔

مزید پڑھیں:وزیر اعظم کی اسرائیل کے توسیعی منصوبے کی شدید مذمت

آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں، ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

Related Posts