قاری کی مبینہ زیادتی کا شکار 8 سالہ بچہ اسپتال میں چل بسا

تازہ ترین

تازہ ترین

قاری کی مبینہ زیادتی کا شکار 8 سالہ بچہ اسپتال میں چل بسا
قاری کی مبینہ زیادتی کا شکار 8 سالہ بچہ اسپتال میں چل بسا

لاہور کے علاقے رائے ونڈ میں قاری کی مبینہ زیادتی کا شکار ہونے والا 8سالہ معصوم بچہ اسپتال میں زندگی کی بازی ہار گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اپنے جرم چھپانے کیلئے قاری نے بچے کو چھت سے نیچے پھینک دیا تھا، جس کے باعث بچہ شدید زخمی ہوگیا تھا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ 8 سالہ بچے کو چند روز قبل قاری نے زیادتی کانشانہ بنایا اور پھر اسے اپنا جرم چھپانے کی خاطر بالائی منزل سے نیچے پھینک دیا۔

بچہ چلڈرن اسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو) میں زیر علاج تھا جہاں زندگی اور موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد زندگی کی بازی ہار گیا۔

مزید پڑھیں:اسکول پر فائرنگ سے 16سالہ لڑکی جان کی بازی ہار گئی

پولیس ذرائع کے مطابق ملزم قاری کو گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے جبکہ ملزم قاری رضوان نے اپنا جرم قبول کرلیا ہے۔

Related Posts