اسلام آباد: پاکستان سے چین کو گدھوں کی کھالیں برآمد کی جائیں گی۔
پاکستان نے چین کیلئے مختلف مصنوعات کی برآمدات کو ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان اور چین کے درمیان تجارت کے نئے دور کا آغاز کردیا گیا، چین کیلئے مختلف مصنوعات کی برآمدات ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس حوالے سے دونوں ملکوں کے درمیان 4 مختلف پروٹوکولز پر دستخط کئے جائیں گے۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان گدھوں کی کھالیں چین کو برآمد کرے گا، کھالیں پروسیسنگ مقاصد کیلئے چین بھیجی جائیں گی جبکہ خشک مرچیں، بیف، ڈیری مصنوعات بھی چین کو برآمد کی جائیں گی۔
برطانیہ نے پاکستان کیلئے تجارتی اسکیم بحال کردی
وزیراعظم شہباز شریف نے سمری وفاقی کابینہ میں پیش کرنے کی منظوری دیدی، پروٹوکولز کی وزارت قانون و انصاف نے توثیق کردی ہے جبکہ وزارت خارجہ نے بھی پروٹوکولز پر کوئی اعتراض نہیں کیا۔
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پروٹوکولز کا مقصد چین کیلئے گدھوں کی کھالیں ایکسپورٹ کرنے کو ریگولیٹ کرنا ہے، خشک مرچیں، بیف، ڈیری مصنوعات کی برآمدات بھی ریگولیٹ ہوں گی، پروٹوکولز کے تحت چین کے ساہٹو سینٹری قوانین اور ریگولیشنز کی تعمیل ہوگی، صحت، حفاظتی معیارات اور کورنٹائن ضروریات پر بھی عملدرآمد ہوگا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








