بلومبرگ نیوزایجنسی نے باخبر ذرائع کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ ترک صدر رجب طیب ایردوآن دو طرفہ تعلقات بہتر بنانے کے لیے آئندہ ماہ اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاھو سے ملاقات کا ارادہ رکھتے ہیں۔
ذرائع نے یہ نہیں بتایا کہ آیا ترک صدر رجب طیب ایردوان اور اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو کے درمیان کب اور کہاں ہو گی؟
یہ بھی پڑھیں:
گریجویشن تقریب میں کرنسی نوٹوں کا لباس پہننے پر طالبہ کو شدید تنقید کا سامنا
خیال رہے کہ ترکیہ اور اسرائیل کے درمیان پچھلے ایک عشرے کےدوران تعلقات سرد مہری کا شکار رہے ہیں۔ دو سال قبل ترکیہ نے اسرائیلی صدر کے دورہ انقرہ کے بعد تعلقات معمول پرلانے کے لیے اقدامات کیے تھے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








