امریکی صدر سے مودی کی ملاقات، وائٹ ہاؤس کے باہر احتجاجی مظاہرے

تازہ ترین

تازہ ترین

امریکی صدر سے مودی کی ملاقات، وائٹ ہاؤس کے باہر احتجاجی مظاہرے
امریکی صدر سے مودی کی ملاقات، وائٹ ہاؤس کے باہر احتجاجی مظاہرے

واشنگٹن: بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی امریکی صدر جوبائیڈن سے ملاقات ہوئی ہے۔امریکی صدر اور بھارتی وزیراعظم کی ملاقات کے دوران وائٹ ہاوس کے باہر سکھوں نے احتجاج کیا گیا۔

سکھوں نے انڈیا شیم شیم اور گو بیک مودی کے نعرے لگائے۔ٹرکوں پر اسکرین کے ذریعے مودی مخالف دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی۔اس موقع پر مختلف ٹرکوں پر مودی کے خلاف نعرے درج تھے۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کیا مگر امریکا کے صدر جوبائیڈن کی ڈیموکریٹک پارٹی کے چھ اراکین نے بھارتی وزیراعظم پر شدید تنقید کرتے ہوئے ان کی تقریر کے بائیکاٹ کا اعلان کیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مودی کی کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے تقریر کا ایک روز پہلے ہی بائیکاٹ کا اعلان کرنیوالوں میں مشی گن کی مسلم رکن کانگریس رشیدہ طلیب، منی سوٹا کی مسلم رکن کانگریس الہان عمر، میزوری کی رکن کانگریس کوری بش، پنسلوینیا کی رکن کانگریس سمرلی، نیویارک کی رکن کانگریس الیگزینڈریا اوکاسیو کارٹز اور نیویارک ہی کے رکن کانگریس جمال باومین بھی شامل تھے۔

کانگریس پرسن کارٹیز کا کہنا تھا کہ مشترکہ اجلاس سے خطاب کانگریس کی جانب سے انتہائی احترام کی علامت ہوتا ہے، یہ ایسے شخص کے لیے نہیں ہونا چاہیے جن کا انسانی حقوق سے متعلق ریکارڈ تکلیف دہ رہا ہو۔

مزید پڑھیں:گریجویشن تقریب میں کرنسی نوٹوں کا لباس پہننا طالبہ کو مہنگا پڑ گیا

مسلم رکن رشیدہ طلیب کا کہنا تھا کہ مودی سرکار کی طویل تاریخ رہی ہے کہ وہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، غیرجمہوری اقدامات، مسلمانوں اور مذہبی اقلیتوں کو ہدف بنانے اور صحافتی پابندیوں میں ملوث رہی ہے جو ناقابل قبول ہے۔

Related Posts