منافع خوروں نے عید سے قبل ٹماٹروں کی قیمتیں بڑھادیں

تازہ ترین

تازہ ترین

منافع خوروں نے عید سے قبل ٹماٹروں کی قیمتیں بڑھادیں
منافع خوروں نے عید سے قبل ٹماٹروں کی قیمتیں بڑھادیں

کراچی: منافع خوروں نے ہر سال کی طرح اس سال بھی عید الاضحی سے قبل ٹماٹروں کی قیمت میں بڑا اضافہ کردیا۔

منافع خور چند روز قبل کراچی میں 100 روپے کے 4 کلو ملنے والے ٹماٹر اب 100 روپے فی کلو میں فروخت کرتے دکھائی دے رہے ہیں، مگر انہیں کوئی پوچھنے والا نہیں۔

صرف کراچی ہی میں نہیں بلکہ کوئٹہ میں بھی عید سے قبل ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں اچانک 100 فیصد اضافہ کردیا گیا ہے، ٹماٹر کی فی کلو قیمت 50 سے بڑھا کر 100 روپے تک پہنچا دی گئی ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق عید پر چونکہ ٹماٹر کی مانگ بڑھ جاتی ہے،اس لیے اس کی طلب بڑھتے ہی اس کی قیمت بھی بڑھا دی جاتی ہے۔

مزید پڑھیں:حکومت کا عید الاضحیٰ کے 3 روز تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ

واضح رہے کہ ملک میں عید الاضحیٰ کل مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منائی جائے گی اور مسلمان حضرت ابراہیم علیہ السلام اور ان کے بیٹے حضرت اسماعیل علیہ السلام کی قربانی کی یاد کو تازہ کرتے ہوئے اللہ کی راہ میں قربانی کے جانور ذبح کریں گے۔

Related Posts