حکومت کا عید الاضحیٰ کے 3 روز تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو: آن لائن)

اسلام آباد: حکومت نے عید کے دنوں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ عیدالاضحیٰ کے 3 روز کے دوران بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہیں کی جائے گی۔

بعض میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ وزارتِ توانائی نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں سے تفصیلات طلب کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ کمپنیاں بجلی کی طلب اور رسد کے متعلق آگہی دیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ایکنک، اربوں کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی گئی

قبل ازیں یہ تفصیلات سامنے آئی تھیں کہ ملک بھر میں بجلی کی مجموعی پیداوار 20 ہزار 540 میگا واٹ جبکہ طلب 26 ہزار 700 میگا واٹ ہے۔ شارٹ فال 6 ہزار 160 میگا واٹ تک جا پہنچا۔

لیسکو کو بجلی کے 800 میگا واٹ کے شارٹ فال کا سامنا تھا۔ لاہور میں بجلی کی طلب 5 ہزار 400 جبکہ رسد 4 ہزار 600 میگاواٹ تھی۔ ملک بھر میں مجموعی پیداواری صلاحیت کی 50فیصد بجلی پیدا کی جارہی تھی۔

ملک بھر میں کم و بیش 41 ہزار میگا واٹ بجلی کی پیداواری صلاحیت کے مقابلے میں 20 ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کی جارہی تھی۔ گرمی کے باعث بجلی کی طلب میں اضافہ بھی ہوا۔

بجلی کی طلب میں اضافے اور کم پیداوار کے باعث لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بڑھا دیا گیا۔ پاور ڈویژن ذرائع کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں پن بجلی ذرائع سے صرف 5 ہزار 234 میگا واٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے۔

Related Posts