اسلام آباد: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری جاپانی حکومت کی دعوت پر آج سے 4 جولائی تک جاپان کا دورہ کرینگے۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری جاپان کے وزیراعظم، وزیر خارجہ اور قومی سلامتی کے مشیر سے ملاقاتیں کریں گے، دورے کے دوران وزیر خارجہ کی جاپان میں ممتاز کاروباری اداروں کے سینئر عہدے داروں سے بھی ملاقاتیں متوقع ہیں۔
صدر مملکت کی سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے کی شدید مذمت
قبل ازیں دفتر خارجہ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا تھا کہ وزیر خارجہ اس دورے کے دوران ایشیائی ترقیاتی بنک انسٹی ٹیوٹ (ADBI) میں بھی خطاب کریں گے، جو جاپان کا ایک مشہور تھنک ٹینک ہے۔
وزیر خارجہ جاپان میں پاکستانی افرادی قوت کی درآمد سے متعلق ممتاز کاروباری اداروں اور اداروں کی نمائندگی کرنے والے سینئر حکام اور ایگزیکٹوز سے بھی بات چیت کریں گے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








