یونان، کشتی حادثے میں جاں بحق 15 پاکستانی شہریوں کی شناخت ہوگئی

تازہ ترین

تازہ ترین

تارکین
(فوٹو: آن لائن)

ایتھنز: یونان میں جون کے دوران کشتی حادثے میں جاں بحق افراد میں شامل 15 پاکستانی شہریوں کی شناخت کا عمل مکمل کر لیا گیا۔ میتوں کی وطن واپسی کیلئے کارروائی کی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق یونانی حکومت نے 14 جون کو تارکینِ وطن کی کشتی ڈوبنے کے واقعے میں جاں بحق 15 پاکستانیوں کی شناخت کی تصدیق کی ہے۔ جاں بحق پاکستانیوں کا تعلق وہاڑی، شیخوپورہ، گجرات اور گوجرانوالہ سے ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے کا ایک اور واقعہ، ہلاکتوں کا خدشہ

متعلقہ حکام کے مابین کشتی حادثے میں جاں بحق پاکستانیوں کی میتوں کی جلد وطن واپسی کیلئے رابطوں کا آغاز کردیا گیا۔ قبل ازیں لیبیا کی بندرگاہ سے اٹلی روانہ ہونے والی کشتی یونان کے ساحل کے قریب ڈوب گئی تھی۔

کشتی میں پاکستانی شہریوں کے علاوہ شام، مصر اور دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے کم از کم 750 افراد سوار تھے۔ تاحال پاکستانیوں کی درست تعداد کاتعین نہیں ہوسکا۔ میڈیا رپورٹس میں تعداد 400 کے قریب جبکہ بچ جانے والے پاکستانیوں کی رائے کے مطابق 200 تھی۔

گزشتہ ماہ جون کے دوران تارکین وطن کی ایک اور کشتی ڈوبنے کا واقعہ اسپین کے کینری جزیرے پر پیش آیا جس کے نتیجے میں 30 سے زائد تارکین وطن کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں گزشتہ ماہ بتایا گیا کہ کشتی ڈوبنے کے واقعے کی اطلاع تارکین وطن پر نظر رکھنے والی دو تنظیموں الارم فون اور واکنگ بارڈ نے دی جن کے مطابق تارکین وطن کو لے جانے والی کشتی (ڈنکی) میں 59 افراد سوار تھے۔

Related Posts