فچ نے پاکستانی معیشت کی ریٹنگ کو اپ گریڈ کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

فچ نے پاکستانی معیشت کی ریٹنگ کو اپ گریڈ کردیا
فچ نے پاکستانی معیشت کی ریٹنگ کو اپ گریڈ کردیا

اسلام آباد: عالمی ریٹنگ ایجنسی فچ نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) معاہدے کے بعد پاکستانی معیشت کی ریٹنگ ٹرپل سی مائنس سے ٹرپل سی کردی۔

پاکستان کی ریٹنگ میں بہتری آئی ایم ایف معاہدے کے سبب پاکستان کی فنڈنگ کی راہ ہموار ہونے کی وجہ سے کی گئی ہے، معاہدے سے 10 ارب ڈالر امداد ملنے کی راہیں بھی کھل جائیں گی۔

وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا اس بارے میں کہنا تھا کہ فچ نے طویل مدتی کرنسی ریٹنگ ایشور ڈیفالٹ ریٹنگ آئی ڈی آر سیٹرپل سی کردی،گلوبل ریٹنگ ایجنسی فچ نے پاکستان کی طویل مدتی فارن کرنسی ریٹنگ اپ گریڈکردی۔

مزید پڑھیں:ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

وزیر خزانہ نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف، حکومتی اتحادیوں، معاشی ٹیم اور قوم کو مبارک ہو،حالیہ معاشی بحالی کے سفر کی جانب سے یہ ایک اور مثبت خبر ہے۔

Related Posts