بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ اروشی روٹیلا پر آج کل قسمت کی دیوی مہربان ہے، انہوں نے دیپیکا پڈوکون، عالیہ بھٹ، پریانکا چوپڑا اور کترینہ کیف سمیت بالی وڈ کی مقبول اداکاراؤں کو پیچھے چھوڑ دیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اروشی روٹیلا اپنی خوش قسمتی کے باعث بھارت کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ بن گئی ہیں۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ تیلگو فلم سازبویاپتی سرینو اور اداکار رام پوتھینی کی آنے والی فلم میں ایک ناقابل یقین آئٹم نمبر پرفارم کریں گی جو اس سال کے آخر میں ریلیز ہونے والی ہے۔
اروشی نے اپنی تین منٹ کی پرفارمنس کے لیے 3 کروڑ روپے کا مطالبہ کیا ہے، اگر ان کے مطالبے پر عملدرآمد ہوجاتا ہے تو انہیں ایک کروڑ روپے فی منٹ ملیں گے جس سے وہ ملک کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ بن جائیں گی۔
واضح رہے کہ بھارتی فلم انڈسٹری میں اب تک کسی بھی اداکارہ کو صرف ایک منٹ کی پرفارمنس کے لیے اتنی بڑی رقم نہیں دی گئی ہے۔
مزید پڑھیں:سیلینا گومز اور دی آئڈل کی جوسلین کے درمیان کیا مماثلت ہے؟ جانئے
بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا اس سے قبل ساؤتھ انڈین فلم میں کیے جانے والے آئٹم نمبر کے 2 کروڑ روپے وصول کرچکی ہیں، اروشی روٹیلا نے بالی وڈ ڈیبیو فلم ‘سنگھ صاحب دی گریٹ’ سے کیا تھا جس میں اداکاری کے فرائض سنی دیول نے نبھائے تھے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








