پی اے سی نے حج کے دوران پاکستانی حاجیوں کو در پیش مسائل کا نوٹس لے لیا

تازہ ترین

تازہ ترین

پبلک اکاونٹس کمیٹی (پی اے سی) نے حالیہ حج کے دوران پاکستانی حاجیوں کو درپیش مشکلات کا نوٹس لے لیا۔

نورعالم خان کی زیرصدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا، وزارتی مذہبی امور نے 2022 میں مفت حج کرنے والوں کی تفصیل فراہم کیں۔

سیکریٹری مذہبی امور نے بتایا کہ حج 2022 کے لیے کل ایک ہزار790 معاونین گئے، وزارتوں کے معاونین میں سے 40 فیصد کی رقم ادا کی گئی، باقی کی نہیں آئی۔

یہ بھی پڑھیں:

پشاور میں مسلم علماء اور سکھ رہنماؤں کے قتل میں ایک ہی گروپ ملوث ہونے کا انکشاف

چیئرمین پی اے سی نے کہا کہ گزشتہ سال 1700 لوگ مفت حج پر گئے، پولیس کے ایس ایس پی اور ایڈیشنل سیکریٹری نے حجاج کی کیا خدمت کی ہوگی؟ معاونین کے نام پر مفت حج کرنے والوں کی فہرست کو پبلک کیا جائے گا۔

سیکریٹری مذہبی امور نے بتایا کہ سرکاری ملازمین کو محکمے کی طرف سے ٹی اے ڈی بھی دیا جاتا ہے۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے حالیہ حج کے دوران پاکستانی حاجیوں کوپیش آنے والی مشکلات کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ رواں سال رہائش ، ٹرانسپورٹ اور کھانے کے مسائل تھے، وزیر مذہبی امور سعودی عرب میں موجود تھے، اس کے باوجود پاکستانی حاجی وہاں رو رہے تھے کہ سہولیات فراہم نہیں کی گئیں۔

نور عالم نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حج ختم ہونے کے باوجود ایڈیشنل سیکرٹری عطاء الرحمان، ڈی جی حج سمیت دیگرعملہ ابھی تک واپس نہیں آئے۔

Related Posts