مل کر کام کریں گے، پاکستان کو ترقی کرنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔وزیراعظم

تازہ ترین

تازہ ترین

وزیراعظم کا سروسز چیفس سے ٹیلیفونک رابطہ، عید کی مبارکباد دی
وزیراعظم کا سروسز چیفس سے ٹیلیفونک رابطہ، عید کی مبارکباد دی

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم مل کر کام کریں گے جبکہ پاکستان کو ترقی کرنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ کسانوں کو زراعت کی ترقی کیلئے وسائل چاہئیں۔ حکومت کسانوں کو ہر ممکن وسائل فراہم کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

کوئی طاقت پاکستان کو ترقی کرنے سے نہیں روک سکتی، آرمی چیف

بیان میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ کسانوں کو فصلوں کیلئے ادویات فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ گندم کی پوری قیمت ملے گی تو کسان شوق اور جذبے سے محنت کریں گے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ جعلی ادویات کے خاتمے کیلئے اقدامات کرنا ہوں گے۔ جعلی ادویات سول کورٹس کے ذریعے ختم نہیں ہوسکتیں تو آرمی ایکٹ لاگو کرنا چاہئے۔

شہباز شریف نے کہا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کے دور میں جعلی ادویات کا مکمل خاتمہ کردیا گیا تھا۔ جعلی ادویات کسانوں کیلئے بڑا سیٹ بیک ہے۔ میں اور تو نہیں، ہم بن کر کام کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ مل کر کام کریں گے تو ہمیں ترقی سے کوئی نہیں روک سکتا۔ باتوں سے نہیں بلکہ عمل سے پاکستان دنیا کا عظیم ملک بن سکتا ہے۔ ہمیں ساڑھے 4ارب ڈالر کا خوردنی تیل درآمد کرنا پڑا۔

پاکستان اب مزید قرض لینے کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ خلیجی ممالک بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے تیار ہیں۔ جب تک سیاسی استحکام نہیں آتا، کوئی سرمایہ کاری کو تیار نہیں ہوگا۔ 

 

Related Posts