کویت کا سویڈش زبان میں قرآن کے 1 لاکھ نسخے شائع کرنیکا اعلان، نسخوں کو سویڈن میں تقسیم کیا جائیگا

تازہ ترین

تازہ ترین

کویت سٹی: کویت نے سویڈش زبان میں قرآن کریم کے ترجمے والے ایک لاکھ نسخوں کی اشاعت کا اعلان کردیا۔

عرب میڈیا کے مطابق کویت نے سویڈش زبان میں قرآن کریم کے ترجمہ والے ایک لاکھ نسخوں کی طباعت اور اشاعت کا اعلان کردیا۔ اشاعت کے بعد ان نسخوں کو سویڈن میں تقسیم کیا جائے گا۔

کویت کے وزیر اعظم شیخ احمد نواف الاحمد الصباح نے متعلقہ اتھارٹی کو قرآن پاک کی طباعت اور اشاعت کا کام سونپ دیا۔ سویڈش زبان میں قرآن پاک شائع کرنے کا فیصلہ اسلامی رواداری و اقدار اور بقائے باہمی کو فروغ دینے کے لیے کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

قرآن کریم کی بے حرمتی کیخلاف پاکستان اقوام متحدہ میں قرار داد پیش کرے گا

واضح رہے کہ جون کی 28 تاریخ کو عید الاضحیٰ کے پہلے دن سویڈن میں ایک عراقی شہری نے قرآن پاک کی بے حرمتی کی تھی۔ اس گھناؤنے واقعہ کے بعد سے پوری دنیا میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔

عراقی حکومت مذکورہ شخص کی گرفتاری کیلئے وارنٹ جاری کرچکی ہے اور گرفتاری کے لیے انٹرپول سے بھی رابطہ کیا جاچکا ہے۔

Related Posts